ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایمس کے ملازمین کو اپنی شکایتوں کے بارے میں براہ راست وزیراعظم اور وزیر کو خط نہ لکھنے کا حکم

ایمس کے ملازمین کو اپنی شکایتوں کے بارے میں براہ راست وزیراعظم اور وزیر کو خط نہ لکھنے کا حکم

Mon, 23 Oct 2017 10:31:31    S.O. News Service

نئی دہلی ،22اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایم کے ملازمین کے ذریعے اپنی شکایتوں کیلئے براہ راست وزیراعظم اور دیگر وزیروں کو خط لکھنے کوسنجیدگی سے لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ نے انہیں ایسا کرنے پر کارروائی کی وارننگ دی ہے ۔ا یمس انتظامیہ نے کہا ہے کہ سیدھے’باہری افسروں کو‘ ایسی درخواست دینے کو غیر مناسب مانا جائیگا اور انہیں متعلقہ افسر یا انتظامیہ کے ہدایت کار کواپنی درخواست دینے کا مشورہ دیا گیا۔ایمس کو ملازمین کے ذریعہ خدمات سے متعلق لکھے گئے بہت سی درخواستیں ملے ہیں جو ایمس کے باہر سیدھے وزیراعظم ، وزیر اور سیاستدانوں کو بھیجے گئے تھے۔انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین کونظرانداز کرکے باہری ملازمین کو ایسے درخواست دینے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے ان ملازمینوں کو اپنی درخواست سے متعلق افسران، انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر کو دینے کی صلاح دی ہے جو خدمات سروس کے حقوق یا حالات کے دعوے یا اس سے متعلق شکایت کے روک تھام کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں۔


Share: